سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سیدوشریف کے علاقہ شاہین آباد میں گیس لیکج کی وجہ سے دھماکہ خاتون اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیدو شریف کے علاقے شاہین آباد کے رہائشی سلیم ولد میر سلم خان کے گھر صبح پانچ بجے کے قریب گیس لیکج کی وجہ سے سیلنڈر پھٹ گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو ریسکیوں 1122کی میڈیکل ٹیم نے طبی امداد کیلئے سید وشریف ہسپتال منتقل کیا جہاں ایک خاتون حالت تشویشناک قرار۔دھماکے سے گھر کے تین کمرے متاثر ہوئے۔امدادی کارروائی میں مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا ۔۔
1,514 total views, 2 views today
Comments