اسلام اباد(ان لائن)سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ ساہیوال پر ابھی تک میں صدمے کی کیفیت میں ہوں۔ پریشان ہوں کہ بچوں کے سامنے والدین کو گولیاں مار دی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ میں صدمے سے دوچار ہوں کہ بچوں کی حالت کیا ہو گی۔ساہیوال واقعہ ہر والدین کے لیے صدمے کا باعث ہے۔
صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ سانحہ ساہیوال سے متاثرہ بچوں کی ذمہ داری ریاست اُٹھائے گی۔اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی فورس نے دہشتگردی کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔
2,055 total views, no views today



