سوات، سیدوشریف ہسپتال زرائع کے مطابق مزید چار افراد میں ڈٰینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں57 سالہ فضل معبود، چالیس سالہ شیر بہادر، سترہ سالہ عدنان ساکنان فیض آباد اور ایکس سالہ ریشما سکنہ پیر خیل قمبر شامل ہیں جس سے مجموعی طورپر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 235ہوگئی، اس وقت سیدو شریف ہسپتال میں تین افراد زیر علاج ہیں جبکہ باقی صحت یاب ہوکر گھروں کو رخصت کئے جاچکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اب تک امسال ڈینگی سے متاثرہ کوئی بھی فرد جاں بحق نہیں ہوا ہے۔
726 total views, no views today
Comments


