سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ اور کبل میں مختلف واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہوگئے۔کبل پولیس سٹیشن کے مطابقدریائے سوات کے کنارے گاوں ڈاگےکبل کے رہائشی ڈائنا ڈرایئور فرمان علی ولد محمد علی جان ساکن فضل آباد دیولئی کی لاش برآمدہوئی، مرحوم 4 دن قبل لاپتہ ہوئے تھے۔تاہم ان کیساتھ جو ڈائنا گاڑی وہ تاحال غائب ہے ، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔
اسیطرح بھیتجے نے خوازہ خیلہ میں فائرنگ کرکے اپنے چچا کو قتل کردیا، پولیس سٹیشن خوازہ خیلہ کے مطابق عدالت خان نامی شخص نے رحیم اللہ ولد عالم شیر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پولیس کے مطابق پانچ سال قبل عدالت خان نے اپنے بھائی کو قتل کیا تھا جس کے بعد راضی نامہ بھی ہو گیا تھا تاہم اج بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے چچا کو قتل کردیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی
8,352 total views, no views today



