بریکوٹ، ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر کھیلا جانے والا دوسرا نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ انتظار فٹ بال کلب بلوگرام اور ہلال شہید فٹ بال کلب ابوہا کے مابین فائنل میچ دلچسپ مقابلے کے بعد اختتام پزیر ہو ا ۔انتظار فٹ بال کلب نے دو گول کرکے ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ٹورنامنٹکے انتظامیہ کے چیف ارگنارئز اقبال روان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ڈویژن کی سطح پر 32ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ ٹورنامنٹ کئی ماہ تک علاقے کے عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کئے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بلوگرام کے گراونڈ پر دوسرا نعمان شہید فٹ بال ٹورنامنٹ کے اختتامی میچ انتظار فٹ بال کلب اور ہلال شہید فٹ بال کلب کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا ۔انتظار فٹ بال کلب بلوگرام نے دو گول کئے جبکہ مخالف ٹیم نے ایک گول کیا ۔اس موقع پر مہمانی خصوصی قومی قومی وطن پارٹی ملاکنڈ زون کے جنرل سیکرٹری صدیق علی خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور نقد رقم بھی دیا ۔
794 total views, no views today


