بریکوٹ، قومی وطن پارٹی ملاکنڈ زون کے جنرل سیکرٹری صدیق علی خان نے کہا ہے کہ صحت مند نوجوان پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضمانت ہے ۔نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا ضروری ہے ۔جن علاقوں کے کھیل کے میدان آباد ہو تے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو تے ہیں ۔قومی وطن پارٹی کے قائدین نے ہمشہ کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے ۔موجود ہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے لئے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر الیکشن کے دوران جو وعدے کئے تھے آج وہ منظر سے غائب ہیں چودہ ماہ گذرنے کے باوجود انہوں نے کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک بھی گرونڈ تعمیر نہیں کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمانی خصوصی کے حیثیت سے بلوگرام گروانڈ پر دوسرا نعمان شہید فٹبال ٹورنامنٹ جو ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر کھیل گیاکے موقع پر اپنے خطاب میں کیا ۔اس موقع پر سماجی کارکن محمد علی اور عبدالغفار خان کے علاوہ کھلاڑی بھی کثیرتعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ سوات کی سرزمین بہت زرخیز ہے اور اس زرخیز زمین نے ہر دور اور ہر میدآن میں بڑے شخصیت پیدا کئے ہیں مگر بدقسمتی سے ان کو وہ مواقع فراہم نہ ہوئے جن پر وہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرکے اپنے ملک کا نام روشن کردیتے ۔میں نوجوانوں سے عہد کرتاہو ں کہ قومی وطن پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نوجوانوں کو تعلیم اور کھیل پر خصوصی توجہ دیں گے کیونکہ یہی نوجوان ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں ۔بعد میں مہمانی خصوصی نے فائنل میں پہلی اور دوسری پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ٹورنامنٹ انتظامیہ کو تیس ہزار جبکہ دونوں ٹیموں کو تین تین ہزار روپے نقد بھی دئیے۔ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔
794 total views, no views today


