مینگورہ،نیشنل لیبرفیڈریشن آف پاکستان کے مرکزی صدر شمس الرحمان سواتی نے سوات اوردیرکا دورہ کیاپی آئی اے کے صدرعبیداللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے جہاں پررکن سازی کے علاوہ مزدوروں کے مسائل معلوم کئے ،اس موقع پر فیڈریشن دیرکے صدررحمت اللہ انہیں تفصیلی بریفنگ دی ،فیڈریشن کے مرکزی صدرشمس الرحمان سواتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیااس وقت مزدوراورمحنت کش طبقہ مختلف پریشانیوں سے دوچار ہے ،کم تنخواہیں اورمہنگائی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہی ہے،انہوں نے کہاکہ یہاں پر موجود بلدیاتی ملازمین لوگوں کو میونسپل سروسزفراہم کررہے ہیں اوراس مقصد کیلئے وہ چھٹی بھی نہیں کرتے بلکہ عید اوردیگراہم دنوں میں بھی فرائض منصبی اداکرنے میں مصروف رہتے ہیں تاہم انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے تاحال کسی نے اقدام نہیں اٹھایا،انہوں نے کہاکہ دیگرمحکموں کی طرح ان ملازمین کی اپ گریڈیشن اورسروس سٹرکچرنہیں اورنہ ہی انہیں اوورٹائم ملتا ہے،موجود صوبائی حکومت نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا ہے اس کی حمایت کرتے ہیں مگر ظلم کسی بھی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری فیڈریشن ہت ظلم کے خلاف آوازاٹھارہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ مزدورں کی تنخواہ کو ایک تولے سونے کے برابر ہو جبکہ ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئے اورانرجی بحران سمیت ٹھیکیداری نظام کو بھی ختم کیا جائے ،آخر میں انہوں نے بلدیاتی ملازمین کیلئے حج کوٹہ مقررکرنے کا بھی مطالبہ کیا،اس سے قبل مرکزی صدرنے مینگورہ فیڈریشن کے صدر حاجی شمشیرعلی خان کی عیادت کی اوران کی صحت یابی کیلئے دعا مانگی۔
986 total views, no views today


