سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر دارارقم سکول مینگورہ کیمپس میں پر وقار تقریب طلبہ اور اساتذۃ کی بھر پور شرکت ، دن منانے کا مقصد طلبہ میں تعلیم و تربیت کے حوالے شعور اجاگر کرنا تھا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دارارقم سکولز کے پی کے ریجنل ڈائریکٹر بخت زادہ سید نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے ، اس سلسلے میں ہمیں تعلیم و تربیت سے محروم بچوں کو تعلیم دلوانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ، تقریب میں آٹھویں اور نویں جماعت کے طلباء نے بھی شرکت کی اور مختلف سوالات بھی کئے ، بخت زادہ سید نے کہا کہ تعلیم ہی کی بدولت ہم ترقی کے منازل طے کرسکتے ہیں ، ہمیں صرف پوزیشن لینے اور ڈگری حاصل کرنے کی طرف توجہ نہیں دینا چاہیئے ،بامقصد تعلیم کی طرف ہمیں توجہ دینا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ معاشرے کے یتیم اور لاچار بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے ، اس موقع پر بچوں نے محروموں بچوں کو تعلیم وتربیت کی طرف راغب کرنے کا عزم کیا ۔
2,122 total views, no views today



