بریکوٹ،میونسپل کمیٹی بریکوٹ نے عید الاضحی کے دوران صفائی مہم خوش اسلوبی سے سرانجام دیا جس پر بریکوٹ کے سیاسی ،سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی بریکوٹ نے ہر مہم کی طرح اس سال عیدالاضحی کے موقع پر صفائی مہم کو بہتر انجام میں ختم کردیا ۔جس سے علاقے میں بدبو اور دیگر بیماریوں کے سدباب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔اس صفائی مہم کی خود سی ایم او بریکوٹ نور شاہ علی نے کیا اور انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات دینے اور ان کے صحت مند ماحول کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ایم سی بریکوٹ کے تما م سٹاف اور بریکوٹ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہو ں خا ص کر سینٹری انسپکٹر ظفر علی اور ٹیکٹس سپرٹیٹڈنٹ محمد آیاز خان جنہوں نے کہ انہوں نے عید کے دن کو خوشیوں کو بالا طاق رکھ کر علاقے کو مکمل طور پر گندگی کا خاتمہ کردیا ۔سوات میں گذشتہ روز جو موسلادار بارش ہو ئی اگر یہ گندگی موجود ہوتی تو علاقے میں مختلف خطر ناک امراض کا پھیلنے کا خد شہ تھا اور ساتھ ساتھ نکاس آب کا بھی مسلۂ درپیش ہوتا۔
838 total views, no views today


