سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈ ملاکنڈ میجر جنرل خالد سعید نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں دیرپا امن قائم ہوچکا ہے اور عوام اور اداروں کی توجہ اب قومی تعمیر نو پر مرکوز ہوچکی ہے دیر بالا میں عمائدین علاقہ اور سیاسی شخصیات کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل خالد سعید نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دیکر مکمل کامیابی حاصل کرلی ہے انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ بیش بہا قربانیوں پر اہلیان دیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کے فرض میں قوم کے سامنے ہمیشہ سرخرو رہی ہے اب امن کو بحال رکھنے کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پاک فوج علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں اور سیاحت کو فروغ دینے میں بھرپور کردار ادا کریگی سول انتظامیہ اور عوام سے ملکر پرفضا سیاحتی مقامات تک رسائی اور سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ترجیح ہے سیاحت کو فروغ ملا تو باہر سے بھی لوگ یہاں سیر کیلئے آئیں گے اور ایک مثبت پیغام لیکر دنیا بھر میں جائیں گے اسی طرح تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اصلاحات اور شاہراہوں کی تعمیر و توسیع کے کاموں میں بھی پاک فوج بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اسی طرح ہم دفاع وطن کے بنیادی فرض سے بھی غافل نہیں اور ملکی سیکورٹی پر ہماری خصوصی توجہ ہے جس کیلئے مقامی لوگوں کا پاک فوج کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے انہوں نے نوجوانوں سے بطور خاص اپیل کی کہ وہ کسی منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں اور اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کیلئے مثبت سرگرمیوں میں بروئے کار لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,567 total views, no views today



