سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی وادیوں اتروڑ گبرال اور مٹلتان مہوڈنڈ سڑک سے برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ، ایم پی اے میاں شرافت علی نے متعلقہ محکموں سے فوری طور پر سڑک کھولنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، ایم پی اے حلقہ پی کے 2 کے ایم پی اے میاں شرافت علی نے سوات نیوزڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سوات کے سیاحتی مقامات کو موسم سرما میں بھی امدو رفت کیلئے کھلا رکھیں، انہوں نے کہا کہ حالیہ جو برفباری ہوئی ہے اس سے کالام مینگورہ شاہرا ہ اور کالام مٹلتان اور اتروڑ گبرال شاہراہیں بند ہوگئی تھی ، جس پر متعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کی گئی ، انہوں نے کہا کہ کالام تک سڑک کھلا ہے سیاح اور مقامی لوگ اس سڑک پر سفر کرسکتے ہیں، جبکہ کالام اتروڑ اور کالام مہوڈنڈ سڑک پر بھاری مشینری لگائی ہے ، جو سڑک سے برف ہٹارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کالام سیاح اسکتے ہیں ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی ، انہوں نے مختلف محکموں اور تحصیل انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ سڑک کو بروقت کھلارکھنے میں سستی سے کام نہ لیں ،تاکہ سیاحوں او رمقامی لوگوں کو مشکلات نہ ہوں،
دوسری طرف اہلیان کالام نے موسم صاف ہوتے ہی اپنے گھروں کے چھتوں اور ہوٹلوں سے برف ہٹانا شروع کردیا ہے، کالام بازار میں رہائشی گھروں پر تقریبا 2 سے 3 فٹ تک برف پڑی ہے ، جس کو مسلسل وہ لوگ دو روز سے صاف کررہے ہیں ۔
2,007 total views, no views today



