سوات(خورشید علی )سوات کے تحصیل کبل کے گاوں ہزارہ میں ایک ہی رات ڈاکوں پانچ دکانوں کا صفایا کرگئے ، پولیس رپورٹ درج کرنے ائی تو محلہ والوں کوہی ذمہ دار ٹھرادیا، مقامی لوگوں کے مطابق ہزارہ گائوں کے جنازگاہ کے قریب واقع محلہ میں ایک ہی رات پانچ مختلف دکانوں کے تالے چوروں نے توڑ ڈالے اور لاکھوں روپے کے سامان اور قیمتی اشیائ لوٹ کر لئے گئے، واقعہ کی رپورٹ درج کرانے جب پولیس متعلقہ گاوں ائے تو انہوں نے مقامی لوگوں کو کہا کہ اپ چوکیدار پکڑین اور سی سی ٹی وی نصب کریں تاکہ ائندہ ایسی واردات نہ ہو، مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ تو پرچوں کے چھوٹے چھوٹے دکاندار ہیں یہ کہاں سے اتنے خرچے کرسکتے ہیں،
واقعہ کی حسب توقع رپورٹ درج کرکے پولیس واپس روان ہوگئی ، اس حوالے سے یونین کونسل ہزارہ کے ناظم سید افضل شاہ نے کہا کہ پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا ہے ، وہ ڈاکووں کو فوری گرفتارکرکے مال مسروقہ برامد کریں۔
2,634 total views, 2 views today