سواٹ(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ کے نواحی علاقے پانڑ میں نادار لڑکیوں کی سلائی و کڑھائی، ٹیلرنگ، بیوٹی پالر اور کمپیوٹر ٹریننگ کے حامل ھنی گرلز ٹریننگ اکیڈمی کا افتتاح کیا جہاں داخلہ سے لیکر ایک اور دو سالہ ڈپلومہ تک ان لڑکیوں کی تمام تعلیم بالکل مفت ہو گی مہمان خصوصی فضل حکیم خان نے تقریب سے خطاب میں نجی و سرکاری سطح پر لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے زیادہ سے زیادہ اداروں کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کہا کہ سوات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بالخصوص یہاں کی لڑکیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا عالمی سطح پر منوایا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کا ہر فرد محنت کرے تو ہم نہ صرف تمام شعبوں میں خود کفیل بن کر غیرملکی محتاجی سے نجات پا سکتے ہیں بلکہ ہماری مصنوعات کی بیرون ملک برآمدات اور مانگ میں اضافہ ہو گیا اور قوی معیشت مضبوط ہو گی انہوں نے سابقہ حکمرانوں کی مفاد پرستی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو خوشحال اور قوم کو کنگال بنانے والوں نے یہ تک نہیں سوچا کہ اس ایٹمی ملک کا معاشی دیوالیہ نکالنے اور غیرمحفوظ بنانے کے منفی اثرات عالم اسلام اور پوری دنیا کیلئے کتنے خطرناک ہونگے کرپٹ حکمرانوں نے ایک طرف غریب قوم کے خون پسینے کے فنڈز پر شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کیں تو دوسری طرف قومی سرمایہ دونوں ہاتھوں بڑی بیدردی سے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا اور قومی سیکورٹی تک کو کمزور کیا مگر پی ٹی آئی کی مرکزی اور صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام چور دروازے بند کردئیے ہیں اب قوم کا پیسہ نہیں بلکہ برآمدات باہر جائیں گی جو ملکی ترقی کا اولین زینہ ہے چین و جاپان نے اپنی مصنوعات و پیداوار اور برآمدات بڑھا کر خوشحالی کی منزل پائی ہے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو موجودہ چیلنجوں سے نکالنے میں ضرور کامیاب ہوں گے کیونکہ وہ مشکلات کا مقابلہ کرنے اور بحرانوں سے نکلنے کے ماہر کھلاڑی ہیں قوم تسلی رکھے ہماری بین الاقوامی تنہائی ختم ہو چکی اور خوشحالی ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے انہوں نے ھنی گرلز ٹریننگ اکیڈمی کو صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا تقریب سے اکیڈمی کے ڈائریکٹر بہرہ مند خان، گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انٹی ٹیوٹ پانڑ کے پرنسپل انجینئر نجیب اللہ خان اور شاعر ریاض حیران نے بھی فنی تعلیم کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے حکومت اور فضل حکیم خان کو منظوم خراج تحسین بھی پیش کیا۔
۔۔
1,838 total views, no views today



