سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات کی تاجر برادری فوڈ سیفٹی اورحلال فوڈ اتھارٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی ہم بھی چاہتے ہیں کہ عوام کو حلال اور حفظان صحت کے مطابق پاک صاف خوراک میسر ہو لیکن ان کے جرمانے بہت زیادہ ہیں جو سوات کے متاثرہ کاروباری لوگ ادا نہیں کرسکتے اسلئے ریلیف کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ملاکنڈ ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر حاجی عبدالرحیم نے عوامی خوراک پر پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ’’دسوات رنگونہ‘‘ میں مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مذاکرے میں حلال فوڈ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہاب خان نے بھی شرکت کی اور سوالات کے جوابات دئیے حاجی عبدالرحیم نے واضح کیا کہ سوات کے عوام پر مختلف آفات آئے دہشت گردی اور آپریشن سے بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے یہاں کی تاجر برادری بھی معاشی طور پر انتہائی زبوں حالی کا شکار ہے ابھی انہوں نے خود کو سنبھالا بھی نہیں کہ اوپر سے بھاری بھر کم جرمانوں کی زد میں آگئے جس سے ان کے مسائل مزید بڑھیں گے لہٰذا جرمانوں میں ان کو ریلیف دیاجائے اس موقع پر حلال فوڈ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر محمد اسد قاسم نے کہا کہ تاجر برادری سمیت سوات کے عوام انکے ادارے سے انتہائی تعاؤن کرتے ہیں اور ہماری بھی کوشش ہے کہ انہیں اسلامی احکامات اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق حلال اور صاف ستھری خوراک دستیاب ہو انہوں نے واضح کیا کہ ہم ڈائریکٹ جرمانے نہیں لگاتے بلکہ پہلے آگاہی مہم چلاتے ہیں اس کیلئے سیشن کراتے ہیں سکولوں، کالجوں اور حجروں میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں اس کے ساتھ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بیکریوں کا وزٹ کرتے ہیں ان کے کچن دیکھتے ہیں اس کے بعد اگر وہ معیاری خوراک نہیں دیتے تو ان پر جرمانے لگاتے ہیں اور یہ سب کچھ ہم خالص عوامی صحت کیلئے کرتے ہیں عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ٹی ایم اے اور محکمہ خوراک سمیت دیگر ادارے بھی جرمانے لگاتے ہیں تو لوگ اتنے جرمانے کہاں سے دینگے جس پر اسد قاسم کا کہنا تھا کہ آئندہ ان محکموں کی غذائی اشیاء کے حوالے سے کسی قسم کی کاروائی نہیں ہوگی البتہ محکمہ خوراک نرخ اور وزن چیک کراسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,326 total views, no views today



