لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ عمران خان ملکی سیاست میں ابھی پانی کا بلبلا ہیں اور اس بلبلے کو بنانے والا ہاتھ کوئی اور ہے۔پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی تجاویز نوٹ کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کو پنجاب کی بہترین پارٹی بناؤں گا اور وقت آنے پر ثابت کردوں گا کہ پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی سب سےبڑٰی جماعت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک کل بھی تھا اور آج بھی ہے، سیاست میں اپنی جگہ کیسے بنانی ہے خوب جانتا ہوں جبکہ پارٹی کارکنوں کے درمیان خلیج کو بتدریج دور کیا جائے گا۔
آصف زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ن) کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ عمران خان ملکی سیاست میں ابھی پانی کا بلبلا ہیں اور اس بلبلے کو بنانے والا ہاتھ کوئی اور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں ابھی پاکستان میں تبدیلی نہیں چاہتیں جبکہ سیاسی قوتوں کو اپنے دائرہ کارمیں رہ کر کام کرنا ہوگا، ہم نے نوازشریف کو جمہوری فیصلوں کے لیے سپورٹ کی اورمفاہمت کاراستہ بھی ملکی مفاداورجمہوریت کے لیے ہی اختیار کیا۔
455 total views, no views today


