اسلام آباد (سوات نیوز ڈاٹ کام ) پاکستان پیس کلیکٹیو ( پی پی سی) کے زیر انتظام پاکستان ٹیلی ویژن ٹریننگ اکیڈمی میں منعقدہ 6 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی،علوم ابلاغیات کے طلباء اور پی ٹی وی کے صحافیوں کوانسداد پرتشدد انتہا پسندی کے حوالے سے میڈیا مصنوعات کی تیاری سے متعلق استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیت فراہم کی گئی، پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی او) میاں جہانگیر اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ہفتہ کو احتتام پذیر ہونے والے6 روزہ تربیتی ورکشاپ میں ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے شعبہ ابلاغیات کے 34 طلباء نے شرکت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں جہانگیر اقبال نے شرکاء پر معاشرے میں امن و ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ترقی و خوشحالی کے اعلیٰ معیارات حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء کو نصیحت کی کہ جب آپ عملی زندگی میں داخل ہوں تو زندگی کے اعلیٰ مقاصد کے حصول کیلئے بھر پور کوشش کریں ۔

1,442 total views, no views today



