سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) ایلم سکاوٹس اوپن گروپ ضلع سوات کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجینئر عمر فاروق اور سماجی شخصیت ریاض احمد نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے بے سہارا لوگوں کی بے لوث خدمت ضروری ہے ، ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کی کاکردگی بے مثال ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارارقم سکول نواں کلی میں ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کے زیر اہتما م سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنما محمد رحمن ، ڈی ایس او عاجز فضل علی، انور الحق ،گروپ لیڈر سیاب خان ، جنرل سیکرٹری لقمان خان ، رحمت علی عاجز،حاجی موسیٰ خان پاسبان ، سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خورشید علی ،عباس خان ، حضرت حسین ، جاوید اقبال ، فضل رحیم خان اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ، تقریب کے دوران سکول کے بچوں اور سکاوٹس کے جوانوں نے مختلف قسم کے خاکے ، تقاریر اور نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کرلی ، مقررین نے ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کو بہت سراہا اور سکاوٹس کے ساتھ ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ، مقررین نے کہا کہ تنظیم نے مختلف وقت میں عوام کی فلاح و بہود کے لئے اہم کارنامے سرانجام دیئے ییں ، تقریب کے دوران ایلم سکاوٹس اوپن گروپ کی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے جاری سرگرمیوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سکاوٹس جوانوں اور بچوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیئے ۔
1,454 total views, no views today



