مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور موجودہ صوبائی حکومت سمیت مرکزی حکومت عملی طور پر مساجد اور دینی مدارس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پچھلے حکومت کیساتھ ساتھ موجودہ صوبائی حکومت نے بھی مساجد اور مدارس کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مساجد کی خدمت بلاتفریق اور سیاست سے ہٹ کر ہم سب پر فرض ہے اور انشاء اللہ موجودہ حکومت اپنے اس فرض کو پوری ایمانداری کیساتھ پوری کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی ایم اے مٹہ ہال میں مساجد کیلئے چیکس تقسیم کرنے کی موقع پر مختلف مساجد کے پیش امام علماء کرام اور مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہر خان لالہ اور دیگر نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیرمین بہادر خان شامیزئی ٹرانسپورٹ مٹہ کے صدر عبدالرازق خان محمد اسحاق خان ٹی ایم او مٹہ یاسر محمد خان اور دیگر لوگ بھی موجود تھے احمد خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے بطور صوبائی وزیر بھی مٹہ تحصیل کی مساجد کیلئے عملی اقدامات اٹھائے تھے اور پہلے بھی مساجد کیلئے دو کروڑ روپے مقامی لوگوں اور مساجد کمیٹیوں کو دیئے گئے تھے اور اس سال بھی مٹہ تحصیل کی وہ مساجد جو زیادہ ضروری تھی ان مساجد میں کام کرنے کیلئے مذید دوکروڑ روپے دینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور اس وقت مٹہ تحصیل کی 32مساجد میں یہ دوکروڑ روپے تقیسم کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد مزید مساجد کیلئے اس سے زیادہ فنڈز منظور کرانے کیلئے کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مٹہ تحصیل کی تمام مساجد میں سولر سسٹم لگانے کی بھی منظوری وزیر اعلیٰ محمود خان نے دی ہے جس پر بھی بہت جلد کام شروع کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مساجد اور دینی مقامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے جس کا زندہ ثبوت پاکستان تحریک انصاف کے پچھلے صوبائی حکومت اور موجودہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی عملی اقدامات ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مساجد دینی مدارس اور جنازگاہوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں جو موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف اپنے لئے اعزاز اور اپنے فرض سمجھ کر پوری کرتے ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ اخری وقت تک جاری رہیگی اس موقع پر احمد خان ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیرمین بہادر خان محمد اسحاق خان طاہر خان لالہ اور دیگر نے مٹہ تحصیل کی مختلف علاقوں کی 32مساجد کیلئے دوکروڑ روپے کی چیکس تقسیم کی
2,444 total views, no views today



