خصوصی رپورٹ ۔سلیم اطہر۔
صوبہ خیبر پختونخواہ میں پولیس اصلاحات کا عمل جاری ہے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے پچھلے دور میں جو اصلاحات کئے وہ قابل ستائش ہیں عوام کی جان ومال کے تحفظ ، فرض شناسی ،مظلوموں کی فوری دادرسی کے حوالے سے اس وقت خیبر پختونخواہ پولیس ملک کے دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید مثال بن چکی ہے صوبائی حکومت نے خیبر پختونخواہ پولیس کو نہ صر ف سیاسی اثر ورسوخ سے پاک کیا بلکہ پولیس میں مختلف ریفارمز بھی کئے پی ٹی آئی کی خیبر پختونخواہ حکومت نے پولیس میں سیاسی مداخلت کے خاتمے اور دباؤ سے آزاد کرنے کا جووعدہ کیا تھا اسے پورا کیا جارہاہے اب موجودہ صوبائی حکومت نے انصاف کی فوری رسائی ،پولیس سے ہرقسم شکایات کا آزالہ کرنے ایک نیا نظام ڈسڑکٹ کمپلینٹ سیل قائم کیا ہے
اس نظام کے نفاذ سے عوام اب پولیس سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات چاہے وہ رشوت خوری ،ناانصافی یا حبس بے جا میں کسی ملزم کو رکھنے سے متعلق ہو براہ راست موبائل ،لینڈ لائن فونز ،ای میل ،ٹیکسٹ میسیج اور فیکس کے زریعے چوبیس گھنٹے کئے جا سکتے ہیں اور اُس کو اس کا فوری طورپر رسپانس بھی ملے گا عوام اب پولیس سے متعلق کسی بھی شکایات کے لئے دفاتر میں خوار نہیں ہونگے بلکہ وہ ایک فون کال کے ذریعے اپنا مسئلہ حکام بالا تک پہنچا سکے گا اور اس کو فوری حل کرنے کی کوشش کی جائیگی خیبر پختونخو اہ حکومت نے اس سلسلے میں صوبے کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل قائم کردیئے ہیں او ر سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں بھی ان مراکز کا قیام عمل لایا گیا ہے سوات میں اس مرکز کا افتتاح ڈی آئی جی ملاکنڈ محمد سعید وزیر نے کیا اس موقع پر ڈی آ ئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے کہا کہ عوام بلا خوف وخطر اپنے مسا ئل کی شکایات کیلئے پولیس انتظامیہ سے رابطہ کرسکتے ہیں اور اس مقصد کیلئے ریجن بھر میں ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل قائم کئے جارہے ہیں، شہری براہ راست ،فون،ٹیکسٹ میسج،فیکس اور ای میل کے ذریعے شکایات کرسکیں گے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈی پی او آفس میں ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل کے افتتاح کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا
ا س موقع پر ایس پی لوئرسوات خانخیل سمیت دیگرپولیس آفیسران بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات اور مسائل توجہ سننے کے ساتھ ساتھ ان کے ازالے کیلئے فوری نتیجہ خیز کاروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ ریجن کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل قائم کئے جارہے ہیں، جس کا باقاعدہ آغاز سوات سے کردیاگیاہے، کمپلینٹ سیل کا سربراہ ہر ضلع میں ایک پولیس آفیسر تعینات ہوگا،انہوں نے کہا کہ ضلعی کمپلینٹ آفس کا مختص شدہ نمبرپر عوام بلاخوف وخطر اپنی شکایات کے سلسلے میں ان دفاتر سے رجوع کریں گے جہاں ان کے شکایات توجہ سے سننے کے ساتھ ساتھ ان کے ازالے کیلئے فوری نتیجہ خیز کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اور یوں عوام کی جانب سے مختلف نوعیت کی شکایات کاحل اعلیٰ سطح پر فوری یقینی بنایاجاسکے گا۔پولیس ایکسس سروس کو انٹر نل اکاؤنٹیبلٹی کے ساتھ منسلک کیا جائے گا،اور خیبر پختونخواہ پولیس ضلعی کمپلینٹ سیل اور پولیس ایکسس سروس کی کارکردگی کی عوامی سطح پر مشتہری بھی کی جا ئے گی ۔ اس سے قبل جو نیئر رینک کے آفیسر یہ خدمات انجام دے رہے تھے ۔پولیس ایکسس سروس اعلیٰ پولیس حکام اور عوام کے مابین ایک موثر پل کا کردار ادا کر رہا ہے اور عوام نے اسی فورم سے اپنی شکایات بلا خوف و جھجک اور مختصر وقت میں حل کر نے پر سکھ کا سانس لیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام النا س ضلعی کمپلینٹ آفیسر سے 03178181814موبائل فون نمبرفیکس نمبر0946.9240402لینڈ لائن نمبر 0946.722834 اور ای میلcodistrictswat@gmail.comکے ذریعے کسی بھی وقت اپنے شکایات و مسائل درج کراسکتے ہیں ۔
عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور خیبر پختونخواہ پولیس کے اس نئے نظام کو انتہائی سراہا ہے لیکن ساتھ ہی اُنہوں نے اس بات کامطالبہ کیا ہے کہ ا س نظام کے نفاذ کے بعد اس پرسائلین کے طرف سے درج ہونے والے شکایات کے فوری طورپر نتائج بھی سامنے آنے چاہئے کیونکہ اس سے قبل بھی ماضی میں اسی طرح کا ایک نظام (پاس ) کے نام سے نافذ کیا گیا تھا لیکن اُس کا کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے تھے ۔اس نطام پر فوری طورپر عملدرآمد ہونے کی وجہ سے نہ صرف عوام اور پولیس کے مابین بڑھتے ہوئے فاصلے کم ہونگے بلکہ اس سے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔
2,662 total views, 2 views today