سوات(سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات کے رہائشی پولیو ورکر کی برف میں ڈیوٹی انجام دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی،یونیسف نے فرض شناسی کی داد دی تو وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو نے ملاقات کے لئے بلا لیا۔سوات کے علاقے چیل مدین سے تعلق رکھنے والے23سالہ عرفان اللہ نے بشیگرام کے علاقے میں چار فٹ کی برف میں اپنی ڈیوٹی انجام دی اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے، شدید برف اور سردی میں ڈیوٹی انجام دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی جس کے بعد اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ابھی عرفان للہ کی تصویر ٹویٹ کی اور اس کی فرض شناسی اور ہمت کی داد دی۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر آفاق نے عرفان اللہ کو ملاقات کے لئے اسلام آباد بلوا لیا ہے ۔
ویڈیو دیکھیں
3,278 total views, no views today
Comments



