سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں میڈیا کالونی کے قیام کو حتمی شکل دی جارہی ہے ، جسکا اعلان جلد کیا جائیگا ، ان خیالات کااظہار گذشتہ روز اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا ، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر انفارمیشن غلام حسین غازی بھی موجود تھے ، اس موقع پر چیئرمین شہزاد عالم نے انہیں سوات کے صحافیوں کے مسائل سے اگاہ کیا اور سوات پریس کلب میں منظور شدہ ترقیاتی کاموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ، ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا کہ سوات کے صحافیوں کے لئے میڈیا کالو نی کے قیام میں وزیر اعلیٰ محمود خان خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور ان کے ہدایات کے مطابق میڈیا کالونی کے قیام کو حتمی شکل دی جارہی ہے اور مختلف مقامات پر سائیٹ کے وزیٹ بھی کئے گئے جس کو جلد حتمی شکل دیکر وزیر اعلیٰ محمد خان اسکا باقاعدہ اعلان کریں گے ، پریس کلب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سوات پریس کلب میں منظور شدہ ترقیاتی کاموں پر کام کا آغاز جلد ہوگا ، جس میں سوات پریس کلب کے تزین و ارائش اور دیگر کام شامل ہے ، اس کی تکمیل سے پریس کلب کی عمارت مزید خوبصورت بنے گی اور صحافیوں کے مشکلات میں کمی آئیگی ۔
1,507 total views, no views today



