سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام)سوئی گیس مقدمہ میں وکلاء کے دلائل مکمل ، گذشتہ روز سوئی گیس کی غیر قانونی ، غیر آئینی ، غیر انسانی اور 22گھنٹے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور لوپریشر کے سلسلے میں ڈاکٹر خالد محمود نے سیشن جج تحفظ صافین کی عدالت میں مقدمہ 1997پروٹیکشن کنزیومر ایکٹ سکیشن 16کے تحت توہین عدالت کارٹ دائر کیا تھا ، گزشتہ روز ڈاکٹر خالد محمود کے طرف سے سوات بار کے ممتاز قانون دان عنایت خان ایڈوکیٹ نے بحث شروع کی اور عدالت حضور سے استدعا کی کہ سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پاکستان کے اعلیٰ عدالتوں کے حکم باوجود سید وشریف ، گل کدہ اور مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں میں عرصہ پندرہ سال سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کا سلسلہ جاری ہے ، عنایت خان ایڈوکیٹ نے عدالت حضور میں اپنا بحث مکمل کی ، معزز عدالت نے سوئی گیس کے لوڈ شیڈنگ اور لوپریشر اور اعلیٰ عدالتوں کے حکم کے خلاف ورزی کے نتیجے میں آئندہ 8فروری کو حکم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ، ڈاکٹر خالد محمود نے امید ظاہر کی ہے کہ انشاء اللہ 8فروری کو فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا ، سزا میں 6ماہ قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے ، لہٰذا عوام تسلی رکھے کہ فیصلہ عوام کے حق میں ہوگا ، ہمارا عدالتی سیاسی میدان میں سیدو شریف ، گل کدہ اور مینگورہ شہر کے نو یونین کونسلوں کے عوام کے حقوق کے لئے جدجہد جاری رہے گا ، اس موقع پر راحت علی ، عطاء اللہ ، پرویز عالم ، شیر محمد اور سینکڑوں لوگ بھی موجود تھے ۔
1,390 total views, no views today



