سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام)ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی ، اخبار فروش بھی زد میں آگئے ، ٹی ایم اے والوں نے اخبارات کو سڑک پرپھینک دیا، اخبار فروشوں کاشدید احتجاج ، صحافیوں کی طرف سے بھی مذمت ، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کی طرف سے ناجائیز تجاوزات کی آڑ میں اخبارات فروخت کرنے والوں کوبھی نہیں بخشا، ٹی ایم اے عملہ اخبار فروشوں پرحملہ آورہوکر ان کے اخبارات نشاط چوک میں پھینک دئیے، اس سلسلے میں اخبارفروشوں نے ٹی ایم اے عملہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اخبارات پھینکنے میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ سوات پریس کلب کے چیر مین ،چیف ارگنائزر غلام فاروق اور سینئرصحافی غفورخان عادل نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ٹی ایم اے اہلکاروں کی طرف سے اخبارفروشوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کوقابل شرم اور قابل مذمت قراردیتے ہوئے ٹی ایم او سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اہلکاروں کو اس طرح کے واقعہ سے گریز کرنے کی ہدایت کریں۔
1,598 total views, no views today



