سوات(خورشید علی ) صوبائی وزیر سیاحت اور سویس سفیر دو روزہ دورہ پر سوات پہنچ گئے ۔ سینئر وزیر سیاحت عاطف خان نے سویس سفیر کو ویلکم کہااس موقع پر وزیرسیاحت نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور حکومت سویٹزدلینڈ 50 سالوں سے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، جنوبی ایشیا اور پاکستان میں سوات کو دوسرا سوئٹزرلینڈ بھی کہا جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ سوات آکر گھر کی طرح محسوس کر رہا ہوں،صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے بھر پور کوششیں کررہی ہے۔ اس کو فروغ دینے کیلئے الگ اتھارٹی بھی کابینہ سے منظور کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نلتہر اور مالم جبہ کے علاوہ مزید چار سکی سائیٹ کو متعارف کرایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سیاحت کو انڈسٹری کی شکل۔دیں اس کے لئے حکومت نے ویزا پالیسی بھی اسان بنا دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاحت کی فروغ کیلئے کے پی ٹوارزم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، اتھارٹی کی منظوری کابینہ دے چکی ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے ویزہ پالیسی میں رعایت دے رہے ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کی امیج کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،انہوں۔نے کہا۔کہ اس خطے کے لوگ ترقی اور امن کا فروغ چاہتے ہیں، اس موقع پر سویس سفیر تھامس۔کولے نے کہا کہ کے پی حکومت کیساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے تعاون جاری رہیگا ۔ انہوں نے کہا کہ سوات ایک خوبصورت علاقہ ہے یہاں پر خوبصورت مقامات کے علاوہ تاریخی مقامات بھی موجود ہیں ۔ سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا۔جائیگا ۔ کل سویس سفیر تاریخی مقامات کا دورہ کرینگے
3,196 total views, no views today



