سوات،مسلم لیگ ن کے رہنما میاں گل شہر یار امیرزیب نے کہا ہے کہ والئی سوات کی برسی تقریب میں شانگلہ کے عوام کو بھی بھر پور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ،شہزادہ میاں گل شہر یار امیرزیب نے والی سوات میاں گل عبد الحق جہانزیب کے برسی تقریب کے حوالے شانگلہ میں ظاہر شاہ خان کوٹکی کے رہائش گاہ پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شانگلہ آنے کا مقصد پورے شانگلہ کے عوام کو باضابطہ طورپر والی سوات کی برسی تقریب میں شرکت کی دعوت دینا ہے جو 12 اکتوبر کو ودودیہ ہال میں منائی جارہی ہے
جس میں ہم محسن سوا ت کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ عہد کرینگے کہ جہاں پر ترقی کا سفر رکا ہوا ہے وہاں سے ہم اسے دوبارہ شروع کرسکیں، انہوں نے کہا کہ سوات کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں بونیر، شانگلہ ،کوہستان کے عوام سے یہ عہد لینے آیا ہوں کہ وہ اس سفر میں ہمارا ساتھ دیں گے انہوں نے شاندار استقبال پر شانگلہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا ،تقریب سے ظاہر شاہ خان ، احمد فواد خان ، شیبر خان ایڈووکیٹ ، مظہر الحق، سید عظیم شاہ، فضل محمود، فضل کریم،امیرزیب ، نذر محمد نے بھی خطاب کرتے ہوئے میاں گل شہریا ر امیر زیب کا بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔
431 total views, no views today


