سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مٹہ کے علاقے ارکوٹ خیراباد میں رات کو دو گھروں چوری، 43تولے سونا 770000نقدے چوری کرکے ملزمان فرارتفصیلات کے مطابق مٹہ کے علاقے ارکوٹ خیراباد میں رات کو نامعلوم چوروں نے دو گھروں کا صفایا کردیا مالک مکان ڈاکٹر رحم باچا خان نے میڈیا کو بتا یا کہ میں لاہور میں تا کہ گزشتہ رات نامعلوم چور گھر میں گھس گئے اور گھر میں موجود خواتین سے گن پوینٹ پر 37تولے سونا اور 250000ہزار نقد روپے جبکہ 1000ہزار سعودی ریال چوری کرلی جس میں میرا گولڈ میڈل بھی ہیں جو میں ایم ایس الٹرساونڈ میں محنت سے جیتا تھا جبکہ دوسرے گھر مالک مکان کے ولد لائی کے مطابق پہلے گھر سے چوری کرنے کے بعد یہاں پر آئی اور کمرے کے شیشے بھی توڑ دیے اور کہا کہ جو کچھ گھر میں ہیں دے دوں تو خواتین نے اپنے عزت کے خاطر6تولے سونا اور 5لاکھ بیس ہزار روپے لیکر فرار ہوگئی ۔ پولیس نے وقعے کے رپورٹ درج کرلی ہیں جبکہ مالک مکان اور اہل علاقہ نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ محمود خان، آئی جی پی، حلقے کے صوبائی وزیر محب اللہ خان، ڈی ائی جی ملاکنڈ ، ڈی پی او سوات سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ان چوروں کو جلداز جلد گرفتار کرکے علاقے سے خوف وہراس کا فضا ختم کرلی۔
2,253 total views, no views today



