ہری پور: چینی ماہرین نے 17 سو قبل مسیح دور کے کھنڈرات سے بڑی تعداد میں پرانے نوادرات دریافت کرلیے۔خانپور کے قریب کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے نوادرات میں مٹی کے برتن لوہے کے اوزاروں کی باقیات سمیت پتھر کی اشیا شامل ہیں جن کا تعلق آثار قدیمہ ہڑپہ اور انڈین تہذیت وثقافت سے ملتا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کی 3 مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اور محکمہ آثار قدیمہ نے مشترکہ کاوشوں سے 17سو قبل مسیح دور کے کھنڈرات سے بڑی تعداد میں نوادرات دریافت کر لیے ہیںذرائع نے بتایا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے نوادرات کا تعلق ہڑپہ اور انڈین تہذیب سے ہے یہ نئی دریافت علاقہ میں تاریخ شناسی اور قدیم تاریخ کے بارے میں مزید اہم معلومات کے ساتھ تاریخ میں کلیدی کردار بھی ادا کرے گی۔
رابطہ کرنے پر محکمہ آثار قدیمہ کے ذمہ دار ناصر خان نے اس بارے میں بتایا ہے کہ کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں مٹی کے برتن، لوہے کے اوزار کی باقیات اور پتھر سے بنی اشیاء کی باقیات ملی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دریافت شدہ اشیا کے متعلق تحقیقات کے بعد اس علاقے میں گندھارا تہذیب سے پہلے کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
2,298 total views, no views today



