سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )کشمیری رہنما اور ضلعی چیئرمین فائٹ فار رائٹ کمیٹی برائے مہاجرین جموں و کشمیر شہزادہ برہان الدین حسرت نے کہا ہے کہ ہم پوری پاکستانی قوم اور حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے ظلم و ستم کے شکار کشمیری بہن بھائیوں کی ہر ممکن دادرسی اور بین الاقوامی سطح پر انکی بھرپور اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھی ہے سوات کے لوگوں نے بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ کشمیری مہاجرین کی قرار واقعی بہت زیادہ خدمت کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم کشمیر کے موقع پر پختونخوا ریڈیو کی خصوصی نشریات میں کیا شہزادہ برہان الدین حسرت نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز بھارتی مظالم افسوس ناک ہیں مگر زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ انسانی تاریخ کے ان المناک مظالم پر نہ صرف عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار نام نہاد بین الاقوامی ادارے بلکہ اسلامی امہ بھی خاموش تماشائی بنی رہی ہے الٹا بھارت سے تجارت اور ثقافتی تعلقات کی پینگیں بھی بڑھائی جا رہی ہیں میزبان وقار احمد سواتی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیری برادری پاکستان کے استحکام کیلئے کسی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہے ہم بھی مانتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کے بعد کشمیر پاکستان کا حصہ رہیگا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 1947 میں ہمارے آباؤ اجداد اور خاندان کے مشران نے مقبوضہ کشمیر سے سوات ہجرت کیا ہم سوات کے لوگوں کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ حسن سلوک اور بھرپور تعاون کیا انہوں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے لوگ آزاد زندگی بسر کریں گے کشمیر واقعی کری ارض پر جنت کا خوبصورت ٹکڑا ہے کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ہم عنقریب آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہوں گے شہزادہ برہان الدین حسرت نے سوات میں انفوٹینمنٹ اور صحافت کا نیا اسلوب متعارف کرنے پر پختونخوا ریڈیو کے کردار اور پروگراموں کی تعریف کی اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منانے پر پختونخوا ریڈیو اور محکمہ اطلاعات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
1,360 total views, no views today



