سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) سوات میں یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طریقے سے منایاگیا ، مختلف مقامات پر تقریبات ، واک اور ریلیاں ، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے ، 5فروری یوم کشمیر کے حوالے سے سوات میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور مختلف علاقوں میں واک اور ریلیاں نکالی گئی ، مرکزی تقریب سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی ، جس میں ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد فواد خان ، سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا ، سابق چیئرمین رشید اقبال ، اے اے سی عامر علی شاہ ، سوات چمبر کے صدر یوسف علی خان ، تاجر برادری ، سول سوسائیٹی اور خپل کور ماڈل سکول کے بچوں اور سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے رضاکاروں نے شرکت کی ، اس موقع پر پریس کلب سے نشاط چوک تک ریلی بھی نکالی گئی ، مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان شہ رگ ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان ، انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو ظالمانہ فعل جاری ہے وہ کھلی دہشت گردی ہے جسکی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے ایک قرارداد پیش کی جس میں اقوام متحدہ کے قرارداد پر فوری طور پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا عالمی دنیا نوٹس لیں اور کشمیریوں کے خواہشات کے مطابق مسئلہ حل کریں ۔
اسی طرح تحریک جمو ں وکشمیر مومنٹ کے زیر اہتما م بھی ریلی اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا، ریلی پرانا کبل اڈا سے شروع ہوا اور نشاط چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کیا، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ انشائ اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کو مکمل ازادی مل جائے گی، جلسہ میں کافی تعداد میں مقامی لوگوں شریک تھے۔
2,500 total views, no views today



