مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع نائب ناظم سوات عبدالجبار خان نے بھی پارٹی الیکشن میں ضلعی صدارت کیلئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا تیاریاں شروع تمام کارکنان اور پارٹی کے مقامی قائدین کے بے حد اسرار پر الیکشن کا فیصلہ کیا ہے پارٹی کی ضلعی صدارت کیلئے الیکشن لڑنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ پارٹی ترقی کریں اور پارٹی میں تمام اختلافات کو ختم کرکے تمام کارکنان اور مقامی قائدین کو عزت مل جائے اگر موقع ملا تو تمام ناراض کارکنان کو منانے اور پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس پارٹی میں لائیں گے حکومت پارٹی کارکنان اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کو تنگ کرنے سے گریز کریں عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات میں کلاس فور ملازمین کی جائز حقوق اور مطالبات کیلئے انکے شانہ بشانہ ہونگے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان کا میڈیا سے بات چیت تفصیلات کی مطابق جو جو عوامی نیشنل پارٹی کی پارٹی الیکشن قریب ہوتے ہے پارٹی کے اہم عہدوں کیلئے امیدواروں کی ناموں کا سلسلہ بھی منظر عام پر انا شروع ہوچکا ہے اور ضلعی صدارت کیلئے اس وقت عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان جو بقول انکے پارٹی کارکنان کی بے حد اسرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس سلسلے میں انہوں نے گذشتہ روز اپنے حجرے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکا پارٹی عہدے کی الیکشن لڑنے کیلئے کوئی پروگرام نہیں تھا لیکن پارٹی کارکنان اور مقامی قائدین کی بے حد اسرار اور مجبوری پر پارٹی اور کارکنان کی مفادات کی خاطر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ انکا الیکشن لڑنے کا مقصد صرف اور صرف پارٹی کو مضبوط بنانا پارٹی کی اندر ہر قسم کی اختلافات ختم کرنا کارکنان اور مقامی قائدین کو عزت دینا ناراض کارکنان اور مقامی قائدین کو راضی کرنا اور دوسروں جماعتوں کو جانے والوں کو پارٹی میں دوبارہ واپس لانا ہے انہوں نے کہا کہ اگر انکو ضلعی صدارت کا موقع ملا تو وہ پارٹی کو مضبوط کرکے تمام ختلافات ختم کرینگے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان جو کسی بھی پارٹی کیلئے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے انکوعزت دینا انکا اولین مشن ہوگی انہوں نے کہا کہ وہ یہ کوشش کرینگے کہ ضلعی الیکشن مشاورت سے ہوجائے لیکن اگر پھر بھی متفقہ فیصلہ نہ ہوا تو پھر الیکشن کیلئے جمہوری راستے کو ترجیح دینگے اور پارٹی کے کارکنان مقامی قائدین سمیت پارٹی کے ضلعی کونسلرو ں کو پھر اختیار ہوگی کہ وہ کس کو اپنا ووٹ دیتے ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان اور سرکاری ملازمین کی تنگ کرنے سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے کلاس فور ملازمین کی جائز حقوق کیلئے انکی شانہ بشانہ ہے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ حکومت کلاس فور ملازمین کی تقرری اور تبادلے ایسے علاقوں کو کریں جہاں کیلئے جانے پر ان کلاس فور ملازمین کی تنخواہیں بھی کم پڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ ایک کلاس فور کی تبادلے کیلئے صوبے کے وزیر اعلیٰ بھی مداخلت کریں
1,944 total views, 2 views today