سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) روشن سپیشلائزڈ ہسپتال میں 10فروری بروز اتوار کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روشن سپیشلائزڈ ہسپتال میں بروز اتوار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کیمپ کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جواد اقبال نے کہاکہ اس میڈیکل کیمپ کا مقصد نہ صرف لوگوں کو مفت علاج کے سہولیات مہیا کرنا ہے بلکہ علاج کے جدید اصولوں سے باخبر کرنا ہے۔ ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی جیسے ایچ ایم آئی ایس کے زریعے نہ صرف مریضوں کے ریکارڈ کو محفوظ کیا جاتا ہے بلکہ مریضوں کو مخصوص رسائی بھی دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے قیام کا مقصد اہل علاقہ کو معیاری او متحمل علاج فراہم کرنا ہے۔ انہوں کے کہا کہ 10فروری بروز اتوار ہسپتال میں موجود ڈاکٹر سہیل وحیدسکن سپیشلسٹ، ڈاکٹر ارشد خان نفرالوجسٹ، ڈاکٹر جواد چلڈرن سپیشلسٹ، ڈاکٹر امجد علی شاہ ماہر امراض قلب و ہائی بلڈ پریشر، ڈاکٹر امیر امان اللہ جنرل سرجن، ڈاکٹر عبدالصبورڈینٹل سرجن، ڈاکٹر نوید سلطان جنرل اینڈ لپروسکوپک سرجن و یورالوجسٹ، ڈاکٹر سمیع اللہ جان ڈینٹل سرجن، ڈاکٹر رخسانہ خورشید گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر خورشید علی ماہر امراض چشم، ڈاکٹر اسامہ احمد خان نیوروسرجن، ڈاکٹر ساجد علی سونالوجسٹ، ڈاکٹر مظفر سید ماہر امراض بے اولادی اور ڈاکٹر محمد حسین ماہر امراض شوگر، نہ صرف مفت معائنہ کرینگے بلکہ دوائیاں بھی مہیا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ پھیلانا چاہئے تاکہ زیادہ لوگ اس کیمپ سے مستفید ہوسکے۔