سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام ) شانگلہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مقبول حسین نے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران قومی پرچم لہرا کر سوات یونیورسٹی شانگلہ کیمپس کا افتتاح کر دیا یہ شاندار عمارت ضلعی انتظامیہ نے حال ہی میں سوات یونیورسٹی انتظامیہ کو شانگلہ کیمپس کے قیام کیلئے حوالے کی تھی اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ سے بات چیت کرتے ہوئے مقبول حسین نے امید ظاہر کی کہ اسکی بدولت شانگلہ میں اعلیٰ تعلیم کا نیا دور شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ شانگلہ سے منتخب وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے اس یونیورسٹی کیمپس کے قیام میں فعال کردار اور خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم یہ اس پسماندہ ضلع میں اعلیٰ اور بامقصد تعلیم کا نقطۂ آغاز ہے آور ابھی اس سلسلے میں بہت کچھ مزید بھی کرنا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ مل جل کر کام جاری رکھیں گے۔
2,128 total views, no views today



