سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ نے کہا ہے کہ چیلنجز سے بہتر طور پر نبردآزما پولیس فورس امن کی ضامن ہوتی ہے زمانہ امن میں منعقدہ تربیتی مشقیں ہی عملی میدان میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے والی فورسز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن شانگلہ میں جاری مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی تربیتی مشقوں کی فارمیشن کا جائزہ لینے کے موقع پر پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے تربیتی مشقوں میں شریک پولیس اہلکاروں کو خود مختلف فارمیشن سکھائے اور پرتشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو مختلف ڈرل بھی کرائے گئے پولیس جوانوں کو عملی طور پر سکھایا گیا کہ کس قسم کی حکمت عملی سے فورس کا کم سے کم استعمال کرکے مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی ترکیب نکالی جائے مشقوں کے دوران پولیس جوانوں کو مزاحمت کرنے والے افراد کے ساتھ بھر پور طریقے سے نمٹنے کیلئے طاقت کے استعمال اور انکی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کیساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونیوالے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی موٗثر احتیاطی تدابیر بھی سکھائی گئیں پولیس لائن شانگلہ میں منعقدہ تربیتی مشقوں میں پولیس جوانوں کی طرف سے پیش کردہ عملی مظاہروں کا جائزہ لیتے ہوئے ضلعی پولیس سر براہ نے ان تربیتی مشقوں کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایا کہ زمانہ امن مین قیام اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری صرف پولیس کی ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
1,916 total views, no views today



