بریکوٹ (ریاض احمد سے)تھانہ غالیگے اور تھانہ شموزئی کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرئیک اپر یشن ، متعدد مشکوک افراد کو گرفتار ، قانونی کرایہ داری ایکٹ میں کئی لوگوں کے خلاف مقدمات درج۔ متعدد مشکوک افراد مکمل تحقیقات کے بعد رہا کر دیا ۔ جبکہ بعض افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیا۔ ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج محمد سعید خان وزیر ڈی پی او سوات اشفاق انور کے خصوصی ہدایات ڈی ایس پی سرکل بریکوٹ بادشاہ حضرت خان کے قیادت میں ایس ایچ او شموزئی نصیر باچا لیڈی پولیس و دیگر پولیس نفری کی ہمرا شموزئی کے علاقہ نموگرام۔ کھنڈرات، گھڑئی ،جبکہ تھانہ غالیگے کے حدود سنڈوکہ ، سیدوخان ،تلنگ چور خئی میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپر یشن کے دوران متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مکمل چان بین کے رہا کر دیئے جبکہ بعض افراد کے خلاف قانونی کرایہ داری ایکٹ میں درج کر لیا ۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل بادشاہ حضرت خان، ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان، ایس ایچ او تھانہ شموزئی محمد نصیر باچا نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے ۔ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج محمد سعید خان وزیر ، ڈی پی او سوات سید اشفاق انور کے خصوصی ہدایات پر پو رے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپر یشن کا سلسلہ جاری رہیگا، انہوں نے کہا جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ علاقے میں کسی قسم غیر قانونی دھندے کسی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے، عوام جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کریں ، جرائم میں ملوث لوگ کتنا با اثر کیوں نہ ہوں ، ان پر ہاتھ ڈالنا اور ان خلاف قانونی کاروائی کر نا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم کے روک تھام میں پولیس کے ساتھ تعاون کر یں اور جرائم پیشہ افراد کے نشاندہی کر یں ۔ نشاندہی کر نے والوں کا نام صغہ راز میں رکھا جا ئیگا
2,130 total views, no views today



