سوات (وقار احمد سواتی سے )سوات کی عائشہ ایاز نے ورلڈ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا،عائشہ ایاز کا تعلق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے علاقہ سوات کے شہر میں مینگورہ سے ہے،8 سالہ عائشہ نے دبئی میں ہونے والی ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ میں حصہ لیا اور پہلے ہی بین الاقوامی ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔تائیکوانڈو میں کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والی عائشہ آیاز نے گزشتہ سال انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا اور بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔عائشہ آیاز کو دبئی میں جاری ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے لیے چنا گیا اورانہوں نے کم عمری میں تائیکوانڈو کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔عائشہ آیاز اپنی آبائی علاقہ سوات پہنچے پر سوات نیوز ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتی ہوئے کہا کہ میں یہ اعزاز وزیر اعظم عمران خان کے نام کرتی ہوں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کردی کہ میری خواہش ہے کہ یہ اعزاز میں وزیر اعظم عمران خان کی ہاتھوں لینا چاہتی ہوں
2,138 total views, no views today



