سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات پولیس کی بروقت کارروائی ۔ شراب سمگلنگ ناکام ، پولیس سٹیشن غالیگے کے مطابق لنڈاکے چیک پوسٹ پر خفیہ اطلاع پر پولیس نے مسافر بس سے 60 بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ غالیگے پولیس نے ایک اطلاع پر لاہور سے سوات آنے والی بس کو روک کر تلاشی لی، جس کے خفیہ خانوں سے 60 بوتل شراب برآمد کی گئی۔ شراب، لاہور سے سوات سمگل کی جارہی تھی۔ پولیس نے ملزم اشفاق کو گرفتار کرلیا۔ملزم۔سے۔مزید۔تفتیش۔جاری ہے ۔
1,897 total views, no views today
Comments



