سوات، سوات کے پرائیویٹ سکولوں میں پرنس بسکٹ کمپنی کے اہلکار بچوں سے پیسے بٹورنے اور اپنی پراڈکٹ کو زیادہ سے زیادہ مشہور کرنے کیلئے اس قسم کے سکیمز کا انعقاد کرتے ہے ۔ جس میں بچوں سے دھوکے سے پیسے وصول کرتے ہیں۔ بچے کو انعامات کا جھانسہ دیکر اپنی پراڈکٹ کو فروغ دے رہے ہیں۔ جبکہ بچوں اس بات پر مجبور کیا جاتا ہے
وہ والدین سے اضافی پیسے مانگ کر اس پراڈکٹ کو مارکیٹ تک پہنچائیں۔ بچے تو معصوم ہوتے وہ بچارے کبھی سائیکل کے اور دیگر انعامات کے جھانسے پر آکر اپنے والدین کو پیسے دینے پر مجبور کرتے ہیں۔ جبکہ کمپنی والے اپنی پراڈکٹس کے سیل کرکے غائب ہوجاتے ہیں۔ جو کہ سراسرزیادتی ہے جس سے نہ صرف بچوں بلکہ والدین اور اساتذہ میں بھی تشویش پایا جاتاہے۔ جس پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدر بخت بیدار ساجد نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے فراڈ سکیموں کے روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ غریب عوام اورتعلیم حاصل کرنے والے بچے اس قسم کے سرگرمیوں سے بچ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال بھی اس طرح اس کمپنی کے اہلکاروں کے انتظامیہ کی طرف سے نہ توکوئی این او سی ہوتا ہے نہ اور کوئی اور ثبوت ۔ اس گھناؤنے حرکت کرنے والوں کے خلاف تمام پرائیویٹ کے منیجمنٹ اور ذمہ داروں اس قسم کے فراڈ سکیم سے بچنے کیلئے اپنے سکولوں میں ان کمپنیوں کے پراڈکٹس پر پابندی لگادی جائیں۔
566 total views, no views today


