سوات، بنڑ پولیس نے گزشتہ روز مینگورہ بائی پاس کے قریب سے قتل کئے جانے والے نوجوان فلک ناز ولد حضر ت علی کے قتل میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے زرائع کے مطابق ملزمان نے فلک نا ز کو ذبح کرکے دھڑ کو بائی پاس پر پھینک دیا جبکہ سر کو حیات آباد کے کے قریب نالے میں پھینک دیا تھا پولیس نے گزشتہ روز ایک ملزم منیر کو گرفتار کرلیا تھا جس نے تفتیش کے دوران اپنے دیگر چار ساتھیوں کے نام اُگل دیئے تھے پولیس نے کارراوائی کے دوران دیگر چار ملزمان مختیار ،اصف ،سمیع اللہ ،محمد زمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ حیات آبا د مینگورہ سے مقتول کا سر ،موبائل اور آلہ قتل چھر ی بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے ۔
852 total views, no views today
Comments


