سوات, سوات کے تحصیل چارباغ منگلتان، خندنگ میں مقامی امن کمیٹی کارکن اور وی ڈی سی ایوب ولد چیندڑ کو نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کردیا، پولیس کے مطابق ایوب شام کو اپنےگھر جارہاتھا کہ راستے میں نامعلوم افراد کی گولی کانشانہ بن گیا جن سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ اپریشن شروع کردی،
یاد رہے کہ گذشتہ چند دنوں میں ٹارگٹ کلینگ میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد امن کمیٹی کے ارکان نامعلوم افراد کے گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز نے مختلف چیک پوسٹوں پر سیکورٹی انتہائی سخت کردی ہیں جس سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے گزشتہ روز تحصیل مٹہ کے گاؤں باماخیلہ میں نامعلوم افراد نے اے این پی اور امن کمیٹی کے ممبر محمد اشرف خان ولد بحر مند خان سکنہ کو زہ باماخیلہ اور اُنکے ساتھ سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار نادر خان ولد محمد یار سکنہ کوزہ درشخیلہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔
396 total views, no views today


