سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر سوات کو منشیات جیسے ناسور سے مکمل طور پر پاک کرنے اور نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے پولیس فورس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کرنے اور ہر سطح پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس پر فوری عمل شروع کر دیا گیا ہے اس ضمن میں جاری احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی اُو سرکل بریکوٹ بادشاہ حضرت کی زیر نگرانی پولیس فورس نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ کاروائی کرتے ہوئے لاہور سے سوات شراب کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی چیکنگ کے دوران لاہور سے سوات پہنچنے والی مسافر کوچ نمبر 1152 کے خفیہ خانوں سے 60 بوتل شراب برآمد کر لی گئی اس کامیاب کاروائی میں ایک ملزم اشفاق عالم ولد فردوس سکنہ محلہ ملا خیل بریکوٹ بھی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس پر تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی اور فوری تفتیش کا آغاز کر دیا گیا اس ضمن میں اگلے چند روز کے دوران مزید اہم انکشافات کی توقع بھی ہے واضح رہے کہ سوات پولیس نے چند روز پہلے بھی کامیاب کاروائی کے دوران علاقہ غیر سے سوات سمگل کردہ منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کرنے کے علاؤہ ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا تھا ضلعی پولیس سربراہ سید اشفاق انور کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والی منشیات کی لعنت اور اس مکروہ دھندے میں ملوث موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے تحت انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر ایس پی خانخیل خان کی زیرقیادت نڈر پولیس جوانوں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے بریم چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران سفید ڈبل ڈور گاڑی(ks9556) کے خفیہ خانوں سے 118 کلوگرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور تقریباً سو کلوگرام آفیون برآمد کی تھی پولیس نے ملزم خالد علی ولد عبدالسلام سکنہ کالج چوک مٹہ سوات کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کی جس پر علاقہ کے لوگوں نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ ہر قدم پر بھرپور تعاون کا عزم دہرایا ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہرالود دھوئیں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پولیس فورس اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔
1,744 total views, 2 views today