مٹہ( سوات نیوزڈاٹ کام ) قومی طن پارٹی کے رہنما محمد اسرار خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تھانہ مٹہ میں پولیس مشران نے ڈرائیونگ لائسنس کے دفتر کا افتتاح کرکے عوام کو گھر کے دہلیز پر سہولت قرار دیا،لیکن اب لوگ دفتر جاکر اپنے لائسنس کیلئے کاغذات جمع کرتے ہیں تو دفتر کو تالے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ مٹہ کے دیواروں پر ڈرائیونگ لائسنس دفتر کے بورڈ لگے ہوئے ہیں اور ہفتے میں ایک دن مٹہ کی عوام کیلئے کھلا رہنے کا کہا ہے لیکن ہفتے میں ایک دن بھی دفتر نہیں کھولتا۔انہوں نے کہا کہ غیر سیاسی پولیس عوام کو دھوکہ دینے کے بجائے دفتر لوگوں کیلئے کھلا رکھیں تاکہ عوام کو حقیقی سہولت ہوں۔
2,354 total views, 2 views today
Comments