مٹہ (رحیم خان ) مٹہ میں چوری کی دلیرانہ واردات ناکام ، چوکیدار اور پولیس کی بہادر سے ڈاکو رنگے ہاتھ گرفتار، پولیس ذرائع کےمطابق مٹہ بازار میں ایک ہی رات متعدد دکانوں کے تالے توڑ کر ان سے سامان چوری کیا گیا، جب واپس ڈاکو جانے لگے تو چوکیدار نے ان کو دیکھ کر چوروں پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے چار چوروں کو بروقت گرفتارکرلیا، اور ان سے مختلف سامان برامد کرلئے ،پولیس نے چوروں کیخلاف ایف ائی ار درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
پولیس نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس کیساتھ بھر پورتعاون کریں، تاکہ اس قسم کے سرگرمیوں کو روکا جا سکیں ۔
2,059 total views, 2 views today
Comments