سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ممبر ضلع کونسل سیدو شریف و رہنما پی ٹی آئی سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جدید علوم کے حصول کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے ، طلباء نصابی سرگرمیوں کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دیں ، پرائیویٹ سکولز طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامیہ ماڈل سکول شگئی میں سائنسی و ثقافتی میلے کے انعقاد کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما و ناظم سیدو شریف حیدر علی ،سائنس ماسٹر انعام اللہ ، ڈاکٹر حبیب الرحمن ، ساجد علی خان ایڈوکیٹ ، عبید اللہ باچا ، ریاض احمد بھی موجود تھے جبکہ سید ذیشان عمر نے میلے کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا ، اس موقع پر سائنس و ثقافتی میلے میں شریک طلباء کو انعامات بھی دئیے گئے ، مہمان خصوصی سہیل سلطان ایڈوکیٹ نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو اپنی طرف سے انعام دیا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید علوم حاصل کرنے میں ہی ملکی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ، طلباء نصابی سرگرمیوں کیساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیں اور اس سلسلے میں اساتذہ پربھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ طلباء کو جدید علوم سکھانے کے ساتھ ان کے کردار سازی پر توجہ دیں انہوں نے کہا کہ ہر بچے میں ایک چھپی ہوئی صلاحیت ہوتی ہے جسے اُجاگر کرنے میں اساتذہ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
1,554 total views, 2 views today