سوات،سوات میں پہلا عنایت الرحمن صابر چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا،فائنل میچ میں سوات گرین کلب نے سلام کلب کو ایک گول سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلیا ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری محمد زیب خان تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ،منگورہ کے فارم گراؤنڈ میں پر ہونے اس ٹورنامنٹ میں سوات کی بارہ ٹیموں نے حصہ لیا
، فائنل میچ سوات گرین ہاکی کلب مینگورہ اور سلام ہاکی کلب امانکوٹ کے درمیان کھیلا گیا ، دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا ، سوات گرین کلب نے فائنل میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا ، مہمان خصوصی محمد زیب خان نے ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمدزیب خان نے کہاکہ کھیل کھود صحت مند زندگی کے لئے ضروری ہے ، اس لئے نوجوان کھیل کھود پر توجہ دیں ، کھیل کے ساتھ ساتھ نمازکا بھی اہتمام کیا جائے انہوں نے شائقین اور کھلاڑیوں سے ، انہوں گراؤنڈ کی تعمیر میں ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا اور چھان بین کا مطالبہ کیا ، آخر میں محمد زیب خان نے اپنی طرف سے آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے 10000 روپے کا اعلان کیا ۔
448 total views, no views today


