سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )یونین کونسل لنڈیکس مکانباغ میں جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی کو دھچکہ جماعت اسلامی کے سابقہ ضلعی کونسل امیدوار جہان زیب گوگل اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما جنرل کونسلر محمد رحمان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ، پی ٹی آئی کے دروازے مخلص ، ایماندار اور وطن دوست لوگوں کے لئے کھلے ہیں چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم خان کا اعلان ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوا ت پریس کلب میں شمولیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں مینگورہ سٹی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکنوں عہدیداروں ، کونسلران ،جہانزیب گوگلاورجنرل کونسلر محمد رحمان کے خاندان اور ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی ، اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اپنی تمام تر نوانیاں پی ٹی آئی کے لئے صرف کرنے کا اعلان کیا ، انہوں نے پی ٹی آئی کے آئین ، منشور اورعمران خان کے ویژن سے متاثر ہوکر شمولیت کا اعلان کیا ، اس موقع پر فضل حکیم خان نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کو مبار ک باد دی ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دروازے پر اس شخص کے لئے کھلے ہیں ، جو قوم اور ملک سے محبت رکھتے ہیں اور عمران خان کے ویژن سے متاثر ہو ، انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اور فوری انصاف کے فراہمی کے لئے کوشاں ہے ، جو لوگ ہمارے ساتھ اس میں مشن میں ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں ، انہوں نے کہا کرپٹ اور مفاد پرست افراد کیلئے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہیں ، تقریب سے تحصیل کونسلران شاہد علی خان ، محمد رحمن ، فضل ربی راجہ ، عبدالرحمان ، ضیاء اللہ جانان ، طارق خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
2,260 total views, no views today
Comments



