سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں سال 2019 کی بارشیں اوربرفباری کا سلسلہ جاری ہے ، کالام ،مہوڈنڈ اور مالم جبہ برف سے ڈھک گئے ، مقامی لوگوں اور محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2010 میں ایسی بارشیں اور برفباری ہوئی تھی ، اس کے بعد 8 سال تک برفباری اور بارشیں ہر سال کم ہوتی رہی ، لیکن سال 2019 میں ہونے والی بارشوں اور برفباری نے 8 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، کالام مالم جبہ اور مہوڈنڈ میں تیسرے روز بھی برفباری جاری رہی ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے میدان ، پہاڑ برف سے ڈھک گئے ہیں، جبکہ مٹلتان میں برف کے گلئشرز بھی انا شروع ہوگئے ہیں .
3,144 total views, no views today
Comments



