مینگورہ، سابق ایم این اے ڈاکٹر فضل سبحان جماعت اسلامی سوات کے دوبارہ امیر منتخب ہوگئے ،تقریب حلف برداری 18اکتوبر کو المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں ہوگی تقریب میں صوبائی ذمہ داران شرکت کریں گے ،جماعت اسلامی سوات کی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی ضلعی امارت کے لئے ارکان جماعت کے خفیہ رائے سے ڈاکٹر فضل سبحان آئندہ دو سالوں کے لئے ضلعی امیر منتخب ہوگئے ہیں گزشتہ ٹرم میں بھی وہ امیر تھے اور اس سے پہلے بھی کئی دفعہ ضلعی امیر اہ چکے ہیں ایم ایم اے دور میں ڈاکٹر فضل سبحان این اے 30 سوات سے قومی اسمبلی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں ، 18اکتوبر کو ذمہ داری کا حلف اٹھا کر نئے عزم کے ساتھ ملک میں اسلامی انقلاب کی سفر کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار اداکریں گے ۔
780 total views, no views today


