سوات(فرمان سواتی سے ) سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے گاوں مانپتئی میں المناک حادثہ ، الٹو رکشہ پہاڑی سے گرگئی خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ۔ سول ہسپتال خوازہ خیلہ کے مطابق گاوں مانپتی میں اٹو رکشہ۔سواریوں کو لیکر گاوں جارہی تھی خراب سڑک کی وجہ سے رکشہ پہاڑی سے نیچے گہرے کھڈی میں جالگی ۔ رکشہ میں بیٹھے چار خواتین اور سات مرد شدید زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں نے اپنے مدد اپ کے تحت زخمیوں کو سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردئے ۔ جہاں پر ایک زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سیدو شریف ہسپتال منتق کیا گیا ہے ۔
2,267 total views, no views today
Comments



