سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ایس پی خانخیل خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم خان نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ کلو چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، سوات پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے دوران متعدد سماج دشمن عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ،دریں اثنا ایس پی خانخیل کی نگرانی میں ایس ایچ او مینگورہ فضل رحیم خان نے کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس ، پستول اور کارتوس برآمد کرکے ملزمان ابراہیم اور سید بشر ولد معمبر ساکنان اچر بازار کوٹ کوٹکے الپورئی ضلع شانگلہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
1,260 total views, no views today
Comments



