مینگورہ،سوات بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،کالام کے پہاڑی چوٹیوں پر برف باری، موسم ٹھنڈ ہوگیا ،لوگوں نے گرم کپڑے اور ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ،تفصیلات کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں،مینگورہ ،خوازہ خیلہ ، بریکوٹ ،مٹہ ،کبل اور دیگر مضافاتی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ کالام اوشو مٹلتان اتروڈ گبرال کے پہاڑی چوٹیوں پر برف باری بھی ہوئی ضلع بھر میں بارش ، ژالہ باری اور پہاڑی پر برف باری سے موسم انتہائی ٹھنڈ پڑ گیا ہے اور لوگوں نے ٹھنڈ سے بچنے کے لئے گرم کمبل اور ملبوسات کا استعما ل شروع کردیا ہے ۔
927 total views, no views today
Comments


